دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں انتہا پسند ہندو گروپ کا حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس پہ حملہ ، توڑ پھوڑ اور بورڈ توڑ دیا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات کا مذمتی بیان
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیرکے مرکزی شہر سرینگر میں انتہا پسند ہندوئوں نے ہندوستانی فوجیوں کی حفاظت میں حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس میں توڑ پھوڑ کی اور ہیڈ آفس کے بورڈ کو اتار کر توڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں کے ایک گروپ نے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس پہ دھاوا بول دیا۔ انہوں نے حریت کے صدر دفتر میں توڑپھوڑ کی اور دفتر کے مرکزی بورڈ کو اکھاڑ کر توڑ دیا گیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے سرینگر میں واقع حریت کانفرنس کے صدر دفتر پہ ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کی سیاسی آواز کو فوج کی قتل و غارت گری اور ریاستی سطح پہ شدید ظلم و جبر سے دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں کے عزم آزادی نے ہندوستان کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام کیا ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی انسانیت سوز کاروائیوں کا سخت نوٹس لیا جائے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کئے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔

واپس کریں