دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری دنیا بھر میں ہندوستان کی مخالفت میں مظاہرے کریں گے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری
No image نیوجرسی( پی آئی ڈی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر، آزادکشمیر اور دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری مقیم ہیں اس روزبھرپور مظاہرے کریں کیونکہ 1947 کو جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیں داخل ہوئیں اور مقبوضہ کشمیر پربھارت کا یہ جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ آج بھی قائم ہے میں خود بھی 27اکتوبر کو دنیا کی سپر پاور امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرے میں شریک ہوں گا۔ بھارت نے 5اگست 2019 کو آرٹیکل 370اور 35.ایکو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے لے کر اب تک وہاں پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دی ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لئے بیالیس لاکھ غیر ریاستی ہندوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے گئے جبکہ اسی طرح چار ہزار سے زائد بھارتی سرمایہ کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کی نام پر زمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ اسی طرح حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی گئی ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہند وزیر اعلی کو لانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اسی طرح حریت رہنما یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماں پر جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں بھارتی عدالتوں سے سزا دلوائی گئی ہے۔ بھارت یہ جان لے کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا اور کشمیری شہدا کا خون ایک دن رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں کشمیریوں کے ایک بڑے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ کے صدارت سید آفتاب شاہ نے کی جبکہ جلسہ سے سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان، پی ٹی آئی کے بانی رہنما ملک امتیاز، سردار امتیاز خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ 27اکتوبر کو دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف بھرپور مظاہرے کریں اور یہ ثابت کر دیں کہ کشمیری کسی صورت بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ جلد ختم ہو گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے 2014 میں 27اکتوبر کو لندن کے ٹرائفلگر اسکوائر سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ10 ڈاننگ اسٹریٹ تک پہلا ملین مارچ کیا جبکہ بعد ازاں 2015 میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے نیویارک، 2016 میں یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کے سامنے برسلز، 2017 میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن اور 2018 میں جرمنی میں دیوار برلن پر ملین مارچز کیے اور دیوار برلن پر کھڑے ہو کر کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی اور دیگر کشمیری رہنماں کے ہمراہ کھڑے ہو کر میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ جس طرح جرمنوں نے دیوار برلن کو روند ڈالا تھا اسی طرح ایک دن کشمیری بھی لائن آف کنٹرول کو روند ڈالیں گے۔ لہذا دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27اکتوبر کوبھارت کے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کریں۔

واپس کریں