دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان میں حکومت کا خاتمہ اور نئے انتخابات عمران خان کا مطالبہ ہے، ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 17 اکتوبر 2022۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تاریخی فتح حاصل کرکے خودداری،غیرت اور حمیت کے علم کو بلند کر دیا ہے۔ عمران خان نے کرپٹ مافیا کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس قوم کے متفقہ لیڈر ہیں عمران خان کا پیغام اب پوری قوم میں سرایت کر چکا ہے قوم ان کی ایک کال کا انتظار کر رہی ہے عمران خان جب بھی انہیں پکاریں گے وہ ان کی آواز پر لبیک کہیں گے ۔ وہ جب بھی کال دیں گے کشمیری عوام بھی ان کی کال پر لبیک کہیں گے ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں متحدہ اپوزیشن کی شکست فاش نے کرپٹ مافیا کی چیخیں نکال دی ہیں،عوام عمران خان کے پیغام کو سمجھ چکی ہے اور اس میں شعور بیدار ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت وقت جس صورتحال کا شکار ہے اس کا تقاضہ ہے کہ فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیا گیا قوم اس سازش کو جان چکی ہے ، عوام عمران خان کے ساتھ ہے ،ضمنء انتخابات میں عمران خان کی واضح برتری عوامی ریفرنڈم ہے جسے سمجھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں اس ملک کو حقیقی معنوں میں میں ایک ایسی حکومت دی جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر رہی تھی صحت کے میدان میں صحت کارڈ اتنا بڑا تحفہ ہے جس سے اس ملک کے کروڑوں عوام کو فائدہ پہنچا جو پیسے خرچ نہیں کر سکتے تھے انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں ، اس کے علاوہ کہیں سے عوام دوست اقدامات تھے جو عمران خان نے نے کیے اور جن سے اس قوم کو بہت فائدہ ہوا،حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے جس کا عمران خان مطالبہ کر رہے ہیں اور اس کرپٹ مافیا کو گھر کی راہ دکھائی جائے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ روز برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار اور رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش کے مزارات کھڑی شریف جاکر حاضری دی پھول اورچادر یں چڑھائیں۔انھوں نے بزرگانِ دین کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی، ترقی اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض احمد،وزرا حکومت دیوان علی چغتائی،چوہدری علی شان سونی،ممبران اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹریز مولانا مظہر سعید شاہ،عاصم شریف بٹ،معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار امتیازشاہین،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ڈائریکٹر اوقاف مقصود حسین عباسی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔وزیر اعظم نے دربار کھڑی شریف پر بیل کا صدقہ دیا۔
واپس کریں