دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں پیسے کے زور پر ' پی ٹی آئی' کو مسلط کیا گیا،پاکستان میں نواز شریف کے بیانیہ پر نہ چلنے کا نتیجہ دیکھ لیا، راجہ فاروق فاروق حیدر خان
No image ہٹیاں بالا (کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ر یاست جموں کشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بدترین مالیاتی بحران سر پر ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے پیسے کے زور پر پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں اگلے چند ماہ میں تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے نہیں ہونگے، بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی روح ہیں، بہت ساری چیزیں ابھی تک درست نہیں ہوسکیں لیکن حکومت کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑسکتے،13ویں ترمیم کے خاتمے کا منصوبہ عوامی دبائو اور بھرپور ردعمل کے نتیجے میں ناکام ہوا، مسلم لیگ ن میری برادری اور خاندان ہے اس کا ہر فرد میرے لیے قابل احترام ہے،پاکستان کے اندر نوازشریف کے بیانئے پرنہ چلنے کا نتیجہ ہم نے دیکھ لیا ہے، اب اگر مزید نقصان سے بچنا ہے تو ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ نوازشریف کا نظریہ ہی حرف آخر ہے۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان سوموار کے روزبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے ذمہ داران و کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجتماع سے سابق ضلعی صدر فرید خان، راجہ آفتاب احمد خان، قاضی شمیم، لیاقت علی اعوان،مرزا آصف، ملک بشیر، عمیر آفتاب کیانی،منیب چکاروی، سید مختار گیلانی،طاہر اسرائیل،سہیل ناصر،شامی پیرزادہ،خواجہ عبد الصمد، ساجد سعید اور دیگرز نے خطاب کیا۔ مشاورتی اجلاس کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا نڑول کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچنے پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر وقائد راجہ محمدفاروق حیدر خان کا پرجوش نعروں میں شاندار استقبال کیا گیا،اس مشاورتی پروگرام میں ضلع جہلم ویلی کے دونوں حلقوں کی تمام یونین کونسل اور وارڈز سے کارکنان و مسلم لیگی عہدیداران شریک ہوئے۔
وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر سے مسلم لیگ ن کو ایک سازش کے تحت الیکشن ہرایا گیا جس کا خمیازہ آج سب بھگت رہے ہیں جب حکومت نااہل ہوتی ہے تو پھر عدالت کام کرتی ہے ہم انتظامی معاملات میں عدلیہ کی مداخلت کے قطعی حمایتی نہیں مگر جب حکومت کوئی کام نہ کرے تو کسی دوسرے نے تو کرنا ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ ہم سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرواتے مگر اس معاملے پر پارلیمانی پارٹی کی بات مانی جس کا افسوس ہے اگر ہم بلدیاتی انتخابات کرواجاتے تو پھر ہمیں الیکشن میں شکست دینی مشکل تھی ہم ایک بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس میں منتخب نمایندوں کے پاس اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے بجٹ بنانے کا اختیار ہو اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سپورٹ کرے، جس نظام کے تحت الیکشن ہورہے ہیں بہت سارے علاقوں سے حق نمائندگی بھی چھین لیا گیا ہے مگر ہم بطور احتجاج اس میں حصہ لے رہے ہیں۔راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لوکل کونسل اور ضلعی کونسل کے انتخابات ہوتے ہیں،جو زیادہ تر برادریوں قبیلوں کی بنیاد ہوتے ہیں، لیکن ہم نے یہ انتخاب جماعتی بنیاد پر لڑنا ہے اور ہماری برادری اور خاندان مسلم لیگ ن ہے،اس کاخیال رکھیں کہ ہم نے کسی شخص یا فرد یا برادری کو نہیں بلکہ جماعت کو کامیاب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم ویلی کے عوام کا شکرگزار ہوں جو تین دہائیوں سے میرے ساتھ بغیر کسی مفاد کے کھڑے ہیں، دادا فوت ہو گیا بیٹا، بزرگ ہے لیکن ہوتا میرے ساتھ ہے، یہ لوگ میرا خاندان میرا قبیلہ میری عزت ہیں ان کا پیار محبت اور خلوص زندگی کا سرمایہ ہے، ہر مشکل وقت میں انہوں نے مجھے سرخرو کیا اور بغیر کسی مفاد کے ساتھ کھڑے رہے تقریب میں وارڈ وائز بلدیاتی انتخابات کے لیے مشاورت کی گئی اور امیدواران فائنل کرنے اور کارکنان میں اتفاق رائے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

واپس کریں