دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن آزادکشمیر ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی) 17 اکتوبر 2022۔آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات سال 2022 ء میں حصہ لینے کے خواہشمند جملہ امیدواران بزریعہ درخواست نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ افسران سے حاصل کرتے ہوئے از مورخہ 14 اکتوبر تا 21 اکتوبر 2022ء بوقت 4 بجے شام تک مصدقہ نقل قومی شناختی کارڈ امیدوار، مصدقہ نقولات قومی شناختی کارڈ تجویز کنندہ و تائید کنندہ، مصدقہ نقل میٹرک سرٹیفکیٹ امیدوار، عکسی نقل ووٹر فہرست متعلقہ پرت جسمیں امیدوار، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا اندراج ہو جمع کروا سکتے ہیں۔ سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مطابق ضابطہ مطابق اگر کوئی تجویز کنندہ یا تائید کنندہ ایک سے زائد امیدواران کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرے گا تو ماسوائے کاغذات نامزدگی جو سب سے پہلے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع ہوئے ہیں، دیگر تمام کاغذات مسترد قرار پائیں گے۔ امیدوار یا تجویز کنندہ یا تائید کنندہ نامزدگی فارم اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو ذاتی طور پر پیش کریگا اور اس نسبت رسید حاصل کریگا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحت ضابطہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت امیدوار یا اس کا کوئی نمائندہ فیس بالترتیب یونین کونسل کی نشست کیلئے 5000 روپے، ٹاون کمیٹی کی نشست کیلئے۔ 8000 روپے، میونسپل کمیٹی کی نشست کیلئے۔ 10000 روپے، میونسپل کارپوریشن کی نشست کیلئے۔ 10000 روپے اورضلع کونسل کی نشست کیلئے۔ 10000 روپے ڈیپازٹ بھی زیر دستخطی کے پاس جمع کروانے کا پابند ہے اور امیدواران کی جانب سے مقررہ فیس نیشنل بنک آف پاکستان NBP کی کسی بھی برانچ میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے نام پر بھی جمع کروائی جا سکتی ہے اور جمع شدہ رقم کی رسید ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کیساتھ پیش کرنا ہو گی اور اسکی رسید ریٹرننگ افسر جاری کریگا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اگر کوئی امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے پاس فیس نقد رقم کی صورت میں جمع کروانا چاہتا ہے تو ریٹرننگ افسران نقد فیس وصول کرتے ہوئے ایسے امیدوران کو رسید جاری کردینگے۔ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی تاریخ کے بعد وصول شدہ فیس داخل خزانہ سرکار کرواتے ہوئے چالان الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگے۔ اگر کسی امیدوار کے حق میں ایک سے زائد کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں تو صرف ایک ہی ڈیپازٹ کافی ہے۔ ڈیپازٹ کردہ رقم نا قابل واپسی ہے۔


واپس کریں