دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روسی فوج کے یوکرین کے دارلحکومت کیف پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، چھ دیگر شہروں پر بھی مزائلوں سے حملہ کیا گیا
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے ، روسی فوج نے دارلحکومت کیف پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا۔کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکز میں شوچنکو کے علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں اورحملے سے چند عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔۔ یوکرین کے صدر کے دفتر کے ترجمان آندرے یرماک نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں کامی کازا ڈرون کے حملے ہوئے ہیں۔کیف ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق ایک دھماکہ اس شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے پاس ہوا ۔ یوکرین کے مرکز میں واقع شہر دنیپیرو پٹروفسک میں بجلی کی تنصیبات اور عمارتوں پر میزائل حملوں کی خبر بھی دی ہے۔ یوکرین کی نیشنل انرجی کمپنی کی دفتر سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور دور سے دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ روسی حملوں کے دوران یوکرینی دارالحکومت کیف، ادڈیسا، وینٹسا، تھرنوپول، خملینسکی، دنپروپٹروفسک، ژیٹومیر کے علاقے میزائل حملوں کی زد میں آئے تھے۔ کل یوکرین کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ روس نے سپرسونک کینزال میزائلوں سے کیف اوریوکرین کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔روس کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے گزشتہ روز روسی شہری آبادی پر پھینکے گئے گولوں کے جواب میں ہی جوابی کاروائی کی گئی ۔
واپس کریں