دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ(ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں آزاد کشمیر کے ارکان کی شرکت
No image لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینٹرورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی شرکت کی۔جمعرات کو مسلم لیگ(ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس دوسرے دن بھی جاری رہا۔'' سی ای سی'' کے پہلے دن اورآج کے اجلاس سے بھی قائد محمد نواز شریف نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بلوچستان کے دورے سے واپسی پہ آج کے 'سی ای سی' کے اجلاس میں شریک ہوئے۔'سی ای سی' اجلاس میں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، سینئر وزیر آزاد کشمیرطارق فاروق چودھری، وزیر شوکت علی شاہ،وزیر ڈاکٹر نجیب نقی،وزیر چودھری عزیز،وزیر مشتاق منہاس اور ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی بھی شریک ہوئے۔
واپس کریں