دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس کے صدارتی الیکشن میں آج ووٹنگ ، ملک ارجن کھر اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی137سالہ جماعت ' کانگریس' کے صدارتی الیکشن میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کانگریس کے چھٹے صدر کے انتخاب کے لئے کانگریس کے نو ہزار تین سومندوبین آج ووٹ کے اہل ہیں۔مرکز کے زیر اتنظام اور ریاستوں میں کانگریس کے دفاتر میں کل 67پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں آج دس بجے دن سے شام چار بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔ کانگریس کے نئے صدر کے لئے ملک ارجن کھر اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے۔ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد تمام بیلٹ بکس نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں لائے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی کے بعدبدھ کو و نتائج کا اعلان متوقع ہے۔
واپس کریں