دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چرار شریف میں علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین ولی کا سالانا عرس شروع ہو گیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف قصبے میں واقع نامور ولی کامل علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین ولی کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔ چرار شریف میں بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدنی(رح) کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں جمعے یعنی 21اکتوبر کو پوشاک بندی کی روح پرور مجلس منعقد ہوگی اور اتوار یعنی 23اکتوبر کو سالانہ عرس پاک کی تقریب ہوگی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ عرس پاک کی تقریب سے ایک ماہ قبل مقامی خواتین درمیانی شب کو زیارت شریف پر حاضری دے کر روایتی 'ون ون کے ذریعے کلام شیخ العالم کی بلند صداں سے فضا میں خوشبو بکھیرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالم شیخ عالم کے ساتھ ساتھ خواتین درود و زکار ، منقبت اور نعت خوانی کی روح پرور مجالس آراستہ کرتی ہیں۔
زیارت شریف کے متولی حاجی محمد یونس نے صحافیوں کو بتایا کہ خواتین کی جانب سے زیارت شریف پر کالم شیخ العالم پڑھنے کی روایت سالہا سال سے چلی آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے زائد از 2 سو سال سے یہ روایت چلی آرہی ہیں جس دوران خصوصا معمر خواتین دوران شب خصوصی دعائوں کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔ چرار شریف میں واقع آستان علمدار کشمیر لاکھوں روحانیت کے متلاشیوں کا روحانی مرکز ہے جہاں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ اس آستان عالیہ پر جہاں لوگ روحانی فیوض و برکات سے فیضاب ہوجاتے ہیں وہیں دنیا کی مختلف پریشانیوں میں گھرے لوگ اور حاجت مند بھی دست بدعا ہو کر مستفید ہوجاتے ہیں۔
واپس کریں