دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' بی جے پی' مخالفین کے خلاف ' سی بی آئی' اور این آئی اے' کا استعمال کر رہی ہے، عام آدمی پارٹی
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ' بی جے پی' کی مودی حکومت اپنے مخالفین کے خلاف ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے، مودی حکومت سی بی آئی اور این آئی اے کے ذریعے مخالفین کو ناجائز سرکاری تادیبی کاروائیواں کانشانہ بنا رہی ہے۔عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گجرات میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو انتخابی ریلیوں سے پہلے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا نوٹس بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کی طرف اشارہ کرتاہے۔انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو مسٹر سسودیا کو پوچھ گچھ کے لئے نہیں بلکہ گرفتاری کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔
گجرات میں مسٹر سیسودیا کی ریلی اور انتخابی مہم کا پروگرام ہے اور اس سے پہلے یہ نوٹس بی جے پی کی شکست اور مایوسی کی علامت ہے۔ گجرات میں بی جے پی کو شکست کا خوف پریشان کررہا ہے،بی جے پی کی راتوں کی نیند اڑگئی ہے۔ بی جے پی کے پاس ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو ہراساں کر کے جیل میں ڈال دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مسٹر سسودیا پر 10 ہزار کروڑ کے گھپلے کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔ سی بی آئی نے 10 ہزار کروڑ کے گھپلے کو پکڑنے کے نام پر 500 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر پر 14 گھنٹے تک چھاپہ مارا۔ اس کے بعد بھی بے نامی جائیداد، ایک روپے کی برآمدگی اور کسی قسم کے بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ مایوسی کے عالم میں وہ مسٹر سسودیا کے بینک کا لاکر چیک کرنے گئے لیکن وہاں بھی مسٹر سیسودیا کے بچے کا جھنجھنا ملا تھا۔ عام آدمی پارٹی کیایم پی نے کہا کہ گجرات میں شکست کا خوف بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتنا ستا رہا ہے کہ اس کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ بی جے پی کے پاس صرف ایک ہی کام ہے، کہ اسے ہراساں کرنا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو جیل میں ڈالنا۔
واپس کریں