دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کے لئے متروکہ وقف املاک کا 7دن کا نوٹس
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) محکمہ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید احمد کو لال حویلی کی عمارت 7دن کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے اور شیخ رشید سے لال حویلی کی عمارت خالی کرانے کے لئے پولیس سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔نوٹس میں شیخ رشید احمد سے کہا گیا ہے کہ وہ7دن کے اندر پرانے شہر کے بوہڑ بازار میں واقع لال حویلی کی عمارت خالی کر دیں ورنہ پولیس کے ذریعے عمارت خالی کرائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اس سلسلے میں پولیس سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔شیخ رشید کے خاندان سے متروکہ وقف املاک کی سات عمارات خالی کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس13اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے اوراس کے مطابق لال حویلی کی عمارت 20اکتوبر تک خالی کرنی ہے۔نوٹس شیخ رشید کے بھائی شیخ محمد صدیق کے نام جاری کیا گیا ہے۔
واپس کریں