دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیرکو طلب کریں گے، وزیر خارجہ بلاول۔پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، نواز شریف
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مبہم اور الزام پر مبنی بیان کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے،یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیئے،اس بیان پر امریکی سفیر کو طلب کریں گے، فیصلہ کیا ہے امریکی سفیر کو طلب کرکے بائیڈن کے بیان پر ڈیمارش دیں گے،، بائیڈن کا بیان حیران کن ہے۔
محمد نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہپاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی کے استقبالیے میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پا کستان ہم آہنگی کے بغیر موجود ایٹمی ہتھیا روں کے ساتھ شاید دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔
واپس کریں