دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کوٹ بھلوال جیل میں قید سکالر عبدالاعلی فاضلی اور صحافی فہد شاہ کی ضمانت درخواست مسترد، سینئر حریت رہنما فاروق رحمانی کا شدید احتجاج
No image سرینگر،اسلام آباد( کشیر رپورٹ) ہندوستانی عدالت نے پی ایچ ڈی اسکالر عبدالاعلی فاضلی اور صحافی فہد شاہ کی جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں سات ماہ سے زائد عرصے تک کی نظر بندی کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے پی ایچ ڈی اسکالر عبدالاعلی فاضلی اور صحافی فہد شاہ کی جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں سات ماہ سے زائد عرصے تک کی نظر بندی کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے پر بھارتی حکام کی شدید مذمت کی ہے۔فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری ہندوستان کی نسل پرست پالیسی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے تمام مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے خلاف دہشت گردی اور انتقام کی ایک شدید لہر جاری ہے۔ فاروق رحمانی نے کشمیری نوجوانوں، طلبااور صحافیوں سمیت ہندوستانی جیلوں میں قید تمام آزادی پسندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ کشمیر کے جائز مطالبہ آزادی کی پاداش میں کشمیریوں کو بدترین ظلم اور جبر کا نشانہ بنانے کی ہندوستان کی انسانیت سوز کاروائیوں کا سخت نوٹس لیاجائے۔
واپس کریں