دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی صدر بائیڈن کا بدلتی عالمی صورتحال کے تذکرے اور فرضی منظر کشی میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو غیر منظم قرار دینا
No image لاس اینجلس( کشیر رپورٹ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میںپاکستان ہم آہنگی کے بغیر موجود ایٹمی ہتھیا روں کے ساتھ شاید دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ بات امریکی صدر بائیڈن نے کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی کے استقبالیے میں کی گئی اپنی تقریر کے دوران بدلتی عالمی صورتحال میں، دنیا کے مختلف خطوں میں فرضی منظر کشی کرتے ہوئے کہی۔امریکی صدر نے روس کے پاس موجود ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر کیا،چین کے روس اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کا ذکر کیا اور برطانیہ میں چند سو افراد کی پارلیمنٹ پر حملے کی فرضی منظر کشی بھی پیش کی۔
امرکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کی مہم جو طبعیت کو لبھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک بالکل مختلف دنیا ہے،کیا آپ میں سے کسی نے کبھی سوچا ہے کہ کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے، آپ کے پاس کوئی روسی رہنما ہوگا، جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے گا جو کہ صرف تین، چار ہزار لوگوں کو مار سکتا ہے اور ایک نقطہ بنانے تک محدود ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کیا کسی نے سوچا تھا کہ ہم ایسی صورت حال میں ہوں گے جہاں چین روس، ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پہ نظر ثانی کر رہا ہے؟
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ''اور میرے خیال میں شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے، پاکستان، بغیر کسی ہم آہنگی کے جوہری ہتھیار،تو، لوگو، بہت کچھ ہو رہا ہے، بہت کچھ ہو رہا ہے''۔
امریکی صدر نے کہا کہ ''آپ کیا سوچیں گے اگر آپ آج رات سونے گئے اور صبح اٹھ کر آپ کو معلوم ہوا کہ برطانوی پارلیمنٹ پر ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے دھاوا بول دیا ہے، پارلیمنٹ کے دروازے توڑ دیے ہیں، کئی رہنمائوں کو قتل کر دیا ہے، وغیرہ،وغیرہ؟ آپ واقعات کی حالت کے بارے میں کیا سوچیں گے؟آپ کو لگتا ہے کہ انگلینڈ چلا گیا تھا؟ آپ کو لگتا ہے کہ انگلینڈ میں جمہوریت ختم ہو گئی ہے؟ ٹھیک ہے، کیا لگتا ہے؟ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ یہاں کیا ہوا؟ آپ کے خیال میں یہاں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں لوگوں نے کیا سوچا؟

واپس کریں