دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پریس فائونڈیشن کی انوسٹمنٹ، مانیٹرنگ، رجسٹریشن ،ہائوسنگ،میڈیا، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا و دیگر کمیٹیوں کا اعلان
No image مظفرآباد ( پی آئی ڈی ) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس منعقدہ 8 ستمبر 2022ء میں کیے گئے فیصلہ کے مطابق مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں ایگزیکٹو انوسٹمنٹ کمیٹی، مانیٹرنگ کمیٹی، رجسٹریشن آف میڈیا آرگنائزیشن پریس کلب ہا، پریس فاؤنڈیشن کے لیے زمین کے حصول اور دیگر متعلقہ معاملات کی یکسوئی کے لیے مرکزی ہاؤسنگ کمیٹی اور سوشل ڈیجیٹل میڈیا ریگولیشن کمیٹی کے قیام کے نوٹیفیکیشن ہاء آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن سیکرٹریٹ سے جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشنز کے مطابق یگزیکٹو انوسٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین خالد چودھری ہوں گے جب کہ ممبران میں محمد زاہد بشیر، محمد امجد چودھری، سہیل مغل اور سعید الرحمن صدیقی شامل ہیں، اسی طرح فاؤنڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین سیدابرار حیدر وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن ہوں گے، مانیٹرنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری قانون اور افسر اطلاعات متعلقہ ضلع کو بھی بطور ممبر شامل کیا گیا ہے، دیگر ممبران میں سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، محمد زاہد بشیر، خالد چودھری، امتیاز اعوان شامل ہیں جب کہ کمیٹی ہذا کے سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پریس فاؤنڈیشن ادا کریں گے۔ میڈیا آرگنائزیشن پریس کلب ہاء کی رجسٹریشن کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئرمین راجہ اظہر اقبال ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلعات عامہ، جب کہ ممبران میں متعلقہ ضلع کے ممبر بورڈ آف گورنرز، متعلقہ ضلع کے افسر اطلاعات، ایکریڈیٹیشن کارڈ ہولڈر ممبران میں راجہ شوکت اقبال خان،الطاف حمید راؤ، شفقت ضیاء اپنے اپنے ڈویژن سے شامل ہوں گے جب کہ سید بشارت کاظمی اسسٹنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیرپریس فاؤنڈیشن رجسٹریشن کمیٹی میں بطور سیکرٹری کمیٹی شامل ہوں گے۔ پریس فاؤنڈیشن کے زمین سے متعلقہ معاملات کی نگرانی، عملدرآمد کے سلسلے میں مرکزی ہاؤسنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین جناب جاوید اقبال ہاشمی، جب کہ ممبران میں امجد چودھری، شہزاد خان، محمد زاہد بشیر، ناصر شریف بٹ جب کہ سابق ممبر پریس فاؤنڈیشن رمضان چغتائی بھی بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ صحافتی ضابطہ اخلاق کے مغائر خبروں سے متعلقہ آمدہ شکایات کو یکسو کرنے کے لیے سوشل ڈیجیٹل میڈیا ریگولیشن کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کے چیئرمین شہزاد راٹھور، جبکہ متعلقہ ضلع کے افسر اطلاعات بطور ممبر شامل ہوں گے، ایکریڈیٹیشن کارڈ ہولڈر ممبران میں نعیم چغتائی، خوشحال خان مغل، امیر الدین مغل اور سردار منور خان شامل ہیں۔

واپس کریں