دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق اور سرکاری ملازمین کیلئے ہدایات جار ی
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات2022کے ترمیمی شیڈول کے اجراء کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق اور سرکاری ملازمین کیلئے ہدایات جار ی کر دیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاجموں وکشمیر کے سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلہ جات و آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائدکر دی گئی ہے تاہم ناگزیر صورت میں الیکشن کمیشن کی رضا مندی حاصل کی جائے گی۔ وزراء کرام / ممبران اسمبلی سرکاری فنڈ ز از قسم ترقیاتی فنڈز، زکوۃ، اوقاف فنڈز، سوشل ایکشن پروگرام فنڈز، بیت المال فنڈز کی تقسیم کسی صورت نہیں کریں گے۔ البتہ بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام یا احساس پروگرام کے علاوہ ماہانہ زکوۃ کی تقسیم سرکاری اہلکاران کے ذریعے جاری رہے گی۔ سرکاری سامان ازقسم بجلی کے کھمبے یا پانی کے پائپ اور کمرشل و تعمیراتی لکڑی اور جنگل کے درخت و غیرہ کاٹ کر تقسیم نہیں ہو ں گے اور نہ ہی ایسے اختیارات استعمال کئے جائیں گے۔ آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 116-Bکی رُو سے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر کی حدود میں ہر قسم کی نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جملہ ترقیاتی ادارہ جات اپنے نوٹیفائیڈ شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ADPکے تحت PC-1کے مطابق جاریہ سکیموں کے علاوہ دیگر کسی طور نئے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر فنڈز خرنچ نہیں کر سکیں گے۔ لہذا اس مقصد کے لیے بلدیاتی انتخابات کے انعقادتک مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔ تاہم معمول کے ترقیاتی کام (approved fund) ADPکے تحت متعلقہ محکمہ کے سرکاری ملازمین کے ذریعہ جاری رکھے جائیں گے اور ایسے منصوبہ جات جن کے ٹینڈر کی نسبت اشتہار ات شیڈول جاری ہونے سے قبل دئیے جا چکے ہیں وہ صرف ٹینڈر کھولنے کی حد تک اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم ان ٹینڈرز کے نتیجہ میں بھی کسی بولی دہندہ کو الیکشن کے پراسس کی تکمیل سے قبل ورک آرڈر جاری کرنے پر پابندی ہو گی۔ کوئی امیدوار یا اس کا کوئی حامی کسی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کر ے گا اور نہ ہی امن وامان کے لیے متعین ملازمین کے علاوہ کوئی سرکاری ملازم ایسے جلسے اور جلوس میں شرکت کرے گا اور نہ ہی اس مقصد کے لیے کوئی تقریب منعقد کرے گا۔ انتخابی جلسے جلوسوں میں سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین غیر جانبدا ر رہیں گے اور کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت کے لیے اثر رسوخ استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ بلدیاتی اداروں میں صوابدیدی عہدوں پر تعینات غیر سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کو فوری طور پر فارغ کیا جائے گا۔ ضلع و تحصیل زکوۃ کمیٹیوں کے غیر سرکاری صوابدیدی عہدوں پر تقرر شدہ چیئرمین حضرات کو فوری طور پر فارغ کیا جائیگا۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری و پابندی لازم ہو گی۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم ہا مقرر کی جا رہی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی کسی شق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیم کو دفعہ 106-Aکے تحت کارروائی کا اختیار ہو گااور کسی شخص/ امیدوار کی جانب سے مکر ر خلاف ورزی کی صورت میں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر متعلقہ امیدوار کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص / اشخاص کے خلاف ٹھوس ثبوت کے ساتھ شکایت ملنے پر الیکشن کمیشن ذمہ دار سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی، جس میں فُوری معطّلی بھی شامل ہے عمل میں لائے گااور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی جو ایسے امیدوار کو نا اہل قرار دینے پر بھی منتج ہو سکتی ہے جو کہ الیکشن قوانین کے مطابق ہو گی۔
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں میں صوابدیدی عہدوں پر تعینات غیر سرکاری ایڈمنسٹریٹرزاور ضلع و تحصیل زکوۃ کمیٹیوں کے غیر سرکاری صوابدید ی عہدوں پر تقرر شدہ چیئرمینز کو فوری طور پر فارغ کرنے کیلئے حکومت آزادکشمیر کو تحریک کر دی۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 8ذیلی دفعہ (c)کے تحت اختیار ات حاصل ہیں کہ وہ انتخابات کو صاف و شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ بنانے کی خاطر احکامات جاری کرے۔
٭٭٭٭٭٭٭

واپس کریں