دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن27نومبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن27نومبر کو منعقد ہوں گے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ بلدیاتی اداروں میں صوابدیدی عہدوں پر تعینات غیر سرکاری ایڈ منسٹریٹرز اور ضلع و تحصیل زکوة کمیٹیوں کے صوبددیدی عہدوں پر تقرر شدہ غیر سرکاری چیئرمین حضرات کو فارغ کرنے کی نسبت حکومت کو تحریر کر دیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعہ ،14اکتوبر2022کو جاری کردہ بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ14سے21اکتوبر2022 شام چار بجے تک ہے، کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22اکتوبر، نامزد اہل امیدواران کی فہرست کی اشاعت22 اکتوبر کو ،جانچ پڑتال کے فوری بعد، کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ25تا26اکتوبر،اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ جات26تا28اکتوبر، بطور امیدوار الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریک29اکتوبر سہ پہر2بجے تک، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست کی اشاعت29اکتوبر ، امیدواران کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 31اکتوبر ، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست کی اشاعت31اکتوبر اور پولنگ27نومبر 2022بروز اتوار صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

واپس کریں