دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹاپ بیٹسمین شاہین شاہ آفریدی کے خوف میں مبتلا
No image میلبورن( کشیر رپورٹ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین گوتم گھمبیر نے ICCورلڈ کپ کے لئے آسڑیلیا میںموجود ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ کا سامنا کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں۔آخری بار جب ہندوستان کا ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کا سامنا ہوا، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے دو اوورز میں ہندوستان کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول کو آئوٹ کر دیا تھا اور پھر بعد میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنے کے لیے بائولنگ کرنے آئے تھے۔ تقریبا ایک سال بعد پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے میلبورن میں کھیلے جانے والے گروپ میچ میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کومیلبورن کرکٹ گرائونڈ کی پچ سے اچھال اور رفتار ملے گی جس سے روہت، راہول اور کوہلی کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہندوستان کرکٹ انتظامیہ اس بات پہ پریشان ہے کہ ہندوستان کا ٹاپ آرڈر کا گیم پلان کیا ہونا چاہیے جس میں پاکستان کے سپیئر ہیڈ شاہین شاہ آفریدی کے خلاف گیند کو سوئنگ کرنے والے بائیں ہاتھ کے سیمرز کے خلاف ہندوستانی ٹیم کے ٹاپ بیٹسمینوں کی یقینی طور پر ایک واضح کمزوری ہے۔ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ جارحانہ انداز سے بائیں ہاتھ کے تیز بائولر شاہین آفریدی پر دبا ئوڈالنا چاہئے ۔ گھمبیر نے کہا کہ جب بات شاہین آفریدی کا سامنا ہو تو وکٹ بچانے کی فکر کے بجائے رنز کرنے کی فکر کی جائے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ نئی گیند سے خطرناک ہو سکتا ہے، لیکن ایک بار پھر، قطع نظر، ہندوستانی بلے بازوں کو زیادہ رنز بنانے، بہتر پوزیشن میں آنے، اور گیندوں کو نشانہ بنانے کے بجائے وقت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


واپس کریں