دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کم قیمت پر تیل فروخت نہیں کرے گا، صدر پوٹن کا جی7ممالک کو انتباہ
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے جی 7 ممالک کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کسی بھی صورت میں کم قیمت پر تیل فروخت نہیں کرے گا۔صدر پوٹن نے کہا کہ چاہے وہ کوئی بھی اصول بنائیں لیکن روس اپنا تیل کم قیمت پر فروخت نہیں کرے گا۔ پیوتن نے روسی سرکاری میڈیا RT کے رشین انرجی ویک 2022 کی تقریب میں کہا کہ ان کا ملک بحیرہ بالٹک کے ذریعہ جرمنی جانے والی Nord Stream 2 پائپ لائن سے یورپ کو گیس کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ماسکو میں انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ نورڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے دونوں لنکس اور نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے دو لنکس میں سے ایک میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ پائپ لائن میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج ہوا اور سپلائی میں خلل پڑا۔ امریکہ اس سے قبل پوتن کے ایسے الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کم قیمت پر تیل یا گیس کی پیشکش کر کے اپنی پوزیشن کمزور کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ نہیں، ہم ان کے (G-7) کے آگے جھکیں گے، ہم دوسروں کے طے کردہ اصولوں پر عمل نہیں کریں گے، ہم اپنے نقصان کے لیے کام نہیں کریں گے۔ مغربی ممالک روس سے تیل چھیننے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں، جو اس کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جنگ آٹھویں مہینے کے قریب ہے جس کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جا رہا۔
واپس کریں