دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکردو کے سرفرنگا کے سرد صحرا میں کل سے تین روزہ سرفرنگا 'کولڈ ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول' شروع ہو گا
No image سکردو( کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع سرفرنگا کے سرد صحرا میں کل،14اکتوبر کوتین روزہ ' کولڈ ڈیزرٹ ریلی' شروع ہو گی۔14سے16اکتوبر 2022 کو منعقد ہونے والے سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول میں گاڑیوں کی73کلو میٹر طویل ریس کے علاوہ علاقائی کھیلوں ، موسیقی، علاقائی کھانوں کی نمائش اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی۔ ضلع سکردو میں واقع صحرائے سرفرنگا کو سرد صحرا بھی کہا جاتا ہے جو 7500 سے 8,202فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔یہ صحرا فلک پوش پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی دریائے سندھ بہتا ہے۔ ریت کے ٹیلے اور قریب ہی برف اور اونچے برفانی پہاڑ ایک الگ ہی دنیا کا نظارہ پیش کرتے ہیں۔
واپس کریں