دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوجیوں نے 2 فریڈم فائٹرز سے جھڑپ میں خود عمارت میں داخل ہونے کے بجائے فوجی کتے'زوم' کو آگے کردیا، زخمی زوم ہسپتال میں ہلاک
No image سرینگر (کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں نے کشمیری فریڈم فائٹرز سے جھڑپ کے دوران خود کو بچانے کے لئے اپنے فوجی کتے کو لڑائی میں آگے کر دیا جس سے زوم نامی فوجی کتا گولیاں لگنے سے زخمی ہونے کے بعد فوجی ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناک اسلام آباد کے ککر ناگ علاقے میں10 اکتوبر کوسینکڑوں ہندوستانی فوجیوں نے دو کشمیری فریڈم فائٹرز کو ایک مقام پہ گھیر لیا جو ایک گھر میں موجود تھے۔ طویل جھڑپ میں فریڈم فائٹرز کی فائرنگ سے گھبرا کر ہندوستانی فوج نے خود عمارت میں داخل ہونے کے بجائے اپنے ایک تربیت یافتہ فوجی کتے ' زوم'کو عمارت کے اندر بھیجنے کا فیصلہ کیا جس پر 'زوم ' نامی فوجی کتا گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہندوستانی فوج کے ویٹرنری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ جمعرات کو زخموں کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔
ہندوستانی فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ '' زیر علاج کتا آج دوپہر 12 بجے کے قریب ہلاک ہوگیا،ا آرمی کتا زوم جو 54 AFVH میں زیر علاج تھا، دوپہر 12 بجے کے قریب مر گیا، بظاہر یہ بہتر ہو رہا تھا اور اچھی طرح سے جواب دے رہا تھا، زوم کا آپریشن کیا گیا تھاکیونکہ اس کے چہرے اور پچھلی دائیں ٹانگ پر گولیوں کے زخم تھے ،جمعرات کو تقریبا پونے بارہ بجے تک ٹھیک لگ رہا تھا جب اس نے اچانک ہانپنا شروع کر دیا اور ہلاک ہو گیا''۔ ہندوستانی فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ زوم، ایک میلانوس یا بیلجیئن شیفرڈ ستمبر 2020 میں پیدا ہوا تھا اور اس نے آرمی 28 آرمی ڈاگ یونٹ (ADU) میں شمولیت اختیار کی، جس کی 8 ماہ کی سروس تھی۔یوں یہ ہندوستانی فوجیوں کی بزدلی کا عالم ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں دو کشمیری فریڈم فائٹرز سے تمام رات جھڑپ کے بعد انہوںنے خود عمارت میں داخل ہونے کے بجائے فوجی کتے' زوم ' کو آگے کر دیا جس سے وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔ بعد ازاں ہندوستانی فوجیوں نے اس عمارت کو تباہ کر دیا جس میں دوکشمیری فریڈم فائٹر موجود تھے جس سے دونوں فریڈم فائٹر شہید ہو گئے۔
واپس کریں