دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کے خواتین پر پابندیوں کی وجہ سے افغانستان کی طالبان حکومت کے کئی عہدیداران پر ویزے کی پابندی عائید کر دی، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان
No image واشنگٹن (کشیر رپورٹ) امریکہ نے طالبان کے ارکان اور افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کے لئے ذمہ داردیگر افراد پر ویزا پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویزا پابندیوں کی پالیسی موجودہ اور سابق طالبان ارکان، غیر ریاستی سیکورٹی گروپوں کے ارکان اور دیگر افراد کو ویزا جاری کرنے پر پابندی لگاتی ہے جو خواتین اور لڑکیوں پر ظلم کے لئے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کے اہل خانہ بھی ان پابندیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان جابرانہ پالیسیوں میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے ثانوی یا اعلی تعلیم تک رسائی کو روکنا اور محدود کرنا، افرادی قوت میں خواتین کی مکمل شرکت کو روکنا، اور خواتین کی نقل و حرکت، اظہار یا رازداری کو محدود کرنے ساتھ ساتھ تشدد اور ہراساں کرنا شامل ہے۔ بیان کے مطابق، امتیازی پالیسیوں کی عدم تعمیل کے نتیجے میں خواتین، لڑکیوں یا ان کے خاندان کے افراد کی غیر منصفانہ گرفتاری اور حراست کے لیے پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ طالبان نے متعدد پالیسیاں اور احکامات جاری کیے ہیں جو خواتین اور لڑکیوں کو افغانستان میں عوامی زندگی میں مکمل شرکت سے روکتی ہیں۔ جس میں ثانوی تعلیم تک رسائی اور کام شامل ہے۔
واپس کریں