دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان خواتین ٹیم سری لنکا کے122رن کے تقاقب میں121رن ہی بنا سکی، سری لنکا خواتین ٹیم نے میچ ایک رن سے جیت لیا
No image سلہٹ (کشیر رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز میچ ایک رن سے جیت لیا،122رن کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ20اوور میں121رن ہی بنا سکی۔سری لنکا خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوور میں122رن بنائے۔ پاکستان خواتین ٹیم کی نشرہ سندھو نے4اوور میں17رن دے کر3وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال نے1،ندا ڈار نے1، ایمان انور نے1وکٹ حاصل کی۔
پاکستان خواتین ٹیم کی طرف سے منیبہ علی نے18رن بنائے، سدرا امین نے9، بسمہ معروف نے42، اومائیمہ سہیل نے10رن بنائے۔ گزشتہ میچ میں آخری دو بالز پہ دو چھکے لگا کر میچ جتوانے والی عائشہ نسیم چھکا لگانے کی کوشش میں اس وقت صرف 2رن پہ آئو ٹ ہو گئیں جن سیکنڈ لاسٹ اوور میں جیتنے کے لئے13رن درکار تھے۔آ خری اوور میں 9رن درکار تھے اور ندا ڈار کے ساتھ عالیہ ریاض بیٹنگ کر رہی تھیں،اس وقت پاکستان کی5وکٹیں گر چکی تھیں۔
آخری اوور می پہلی بار پہ ندا ڈار نے سنگل لیا، دوسری بال پہ عالیہ ریاض نے سنگل لیا،اب چار بالوں پہ7رن درکار تھے ،تیسری بال پہ 2رن بنے،چوتھی بال پہ سنگل، آ خری بال پہ3رن درکار،ندا ڈار آخری بال پہ ایک ہی رن لے سکیں اور دوسرا رن لیتے ہوئے رن آئوٹ ہو گئیں، یوں سری لنکا نے سیمی فائنل ایک رن سے جیت لیا۔

واپس کریں