دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کانگریس کا صدارتی انتخاب، انچارج جنرل سکریٹریوں کے لیے ووٹنگ کے لیے نئے رہنما اصول
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ) کانگریس نے جمعرات کو پارٹی کے صدارتی انتخابات کے پیش نظر اپنے انچارج جنرل سکریٹریوں کے کے لیے ووٹنگ کے سلسلے میں نئی ہدایات جاری کیں- کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے رہنما خطوط میں کہا کہ صدر کے عہدہ کے لیے ووٹنگ 17 اکتوبر بروز پیر کو ہونی ہے اور انتخابات میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری، ریاستی انچارج جنرل سکریٹریز، سکریٹری اور جوائنٹ جنرل سکریٹریوں کو اپنی تقرری والی ریاستوں میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ انتخابات کو شفاف طریقے سے کرانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام عہدیداران نئی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تقرری والی ریاستوں میں انچارج جنرل سکریٹری، سکریٹریز اور جوائنٹ سکریٹریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے وہ صرف اپنی آبائی ریاست یا کانگریس کے قومی ہیڈکوارٹر میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
واپس کریں