دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے3کوآرڈینیٹر، 3معاون خصوصی اور 5ترجمان مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے اپنے تین کوآرڈینیٹر، تین معاون خصوصی اور پانچ ترجمان مقرر کئے ہیں اوران کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صداقت حیات ساکن کوٹیرہ مست خان ضلع باغ کو وزیر اعظم کا کوآرڈینیٹر برائے ایجوکیشن، عبدالحفیظ خان تحصیل و ضلع باغ کو کوآرڈینیٹر وزیر عظم برائے ٹرانسپورٹ /گرین کلین کشمیر ، سردار عفنان نواز ساکن مٹیال میرا راولاکوٹ کو کوآرڈینیٹر وزیر اعظم برائے ٹورازم فار پونچھ دویژن، سمیرا صدیقی ساکن بانڈی گورا تحصیل پلندری ضلع سدھنوتی کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے ویمن سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ امپاور منٹ فار سدھنوتی و حویلی ڈسڑکٹس، شمائلہ افتخار ساکن دھنی نوسیری ،پٹہکہ مظفر آباد کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے ویمن سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ فار مظفر آباد، سیدہ نائلہ علی گردیزی ہولاڑ سیداں ضلع باغ کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے ویمن سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ امپاور منٹ فار باغ ڈسٹرکٹ مقرر کیا ہے اور ان کی تقرری کے نوٹیفیکیشن بھی جار ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم تنویر الیاس نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مختلف شعبوں کے لئے 5ترجمان بھی مقرر کئے ہیں اور ان کے نوٹیفیکیشن بھی جار ی کر دیئے گئے ہیں۔ان میں عبدالماجد خان وزیر خزانہ /ان لینڈ ریوینیو ڈیپارٹمنٹ ، کوثر تقدیس گیلانی چیئر پرسن وزیر اعظم ٹاسک فورس فار انرجی، واٹر ریسورسز اینڈ اپاپولیشن ویلفیئر/فوکل پرسن فار کوہالہ ہائیڈروپاور پروجیکٹ، سردار فہیم اختر وزیر لاء ، جسٹس، پارلیمنٹری افئیرز، محمد رفیق نئیر معاون خصوصی فار انفارمیشن، سمال انڈسٹریزاینڈ انوائرمنٹ اور توصیف احمد عباسی سہنسہ ضلع باغ شامل ہیں۔
واپس کریں