دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
24اکتوبر کو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان طور پر منانے کے لئے سیکرٹری سروسز اور کمشنر منظر آباد کی زیر صدارت دو اجلاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)12اکتوبر 2022۔آزادکشمیر کے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز خان کی زیر صدارت 24اکتوبرآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے75 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اعجاز احمد لون، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرلز پولیس راجہ شہریار سکندر،عرفان مسعود کشفی، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس،ڈپٹی کمشنر مظفرآبادراجہ طاہر ممتاز، ایس ایس پی مظفرآبادیسین بیگ،ندیم جنجوعہ،ایس پی ریزرو، انچارج ایڈمنسٹریڑ میونسپل کارپوریشن دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال 24اکتوبر یوم تاسیس ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منایا جائے گا۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب پریڈ گرانڈ نیو سول سیکرٹریٹ میں شایان شان طریقے سے منعقد کی جا ئے گی۔تقریب میں صدر آزاد جموں وکشمیر اور وزیر اعظم آزادکشمیر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد آزادکشمیر کی تمام مساجد میں خصوصی دعاں اوردارلحکومت سے21توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔ اس تقریب کے لیے گرانڈ کو بہترین انداز سے سجایا جا ئے گا۔ شائقین کے بیٹھنے کے لیے الگ الگ انکویژرز بنائے جائیں گے۔ گرانڈ کی سجاوٹ ایسے بینرز سے کی جائے گی جن سے کشمیر کی آزادی، ثقافت، سیاحت، صحافت،آبی وسائل،ہائیڈرل پراجیکٹس نمایا ں ہوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے یکجہتی پر مبنی پیغامات پر مشتمل ہو نگے۔ تقریب میں سکولوں کے بچے اور بچیا ں ملی نغمے پیش کریں گی۔ جبکہ پولیس سمیت ریسکیو 1122کے دستے اور گرلز گائیڈز سلامی دیں گے۔ تقریب میں مارچ پاسٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات پیش کرنے والوں کو میڈلز دیے جائے گے جبکہ صدر ریاست اور وزیر اعظم آزادکشمیر تقریب سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھایا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹر راجہ امجد پرویز خان نے کہا کہ تمام محکمہ جات یوم تاسیس کے حوالہ سے اپنے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ یوم تاسیس کی تقریب کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے۔
علاوہ ازیں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت 24اکتوبر یوم تاسیس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن عرفان مسعود کشفی،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد سجاد خان،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز طاہر مسعود، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں،ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز،محکمہ سروسزکے علاوہ دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادحکومت کا75واں یوم تاسیس ملی جوش وجذبہ اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ حکومت آزادکشمیر کی ہدایات کی روشنی میں یوم تاسیس کی تقریب کا شایان شان طریقہ سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ تمام محکمہ جات یوم تاسیس کے حوالہ سے سونپی گئی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کے لیے کام شروع کر دیں۔ 75ویں یوم تاسیس کی تقریبات ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات ہیں جنہیں رواں سال زیادہ بہتر اور منظم انداز میں منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات انتظامیہ سے کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں تاکہ ان تقاریب کو احسن طریقہ سے منایا جا سکے۔
واپس کریں