دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے مسلسل غیر حاضری پہ 4میڈیکل افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا
No image مظفرآباد(پی آی ڈی)12اکتوبر2022۔چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرمحمد عثمان چاچڑ نے مسلسل غیر حاضری کی پاداش میں 4 میڈیکل آفیسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ایک میڈیکل آفیسر کو تنخواہ، الانسز اور تربیت پر اٹھنے والے جملہ اخراجات تحت ضابطہ واپس کرنے کا حکم۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی جانب سے محکمہ صحت کی فیمیل میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر رفعت حیات، ڈاکٹر سائرہ مسرت اور ڈاکٹر فاطمہ نعمان کو حکومت کی سرکاری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ ڈاکٹر ثمرہ رحمت کو نہ صرف نوکری سے برخاست بلکہ تنخواہ، الانسز اور تربیت پر اٹھنے والے جملہ اخراجات بھی مال گزاری ایکٹ کے تحت وصول کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری امور میں غفلت و کوتاہی برتنے والے اور غیر حاضر سرکاری ملازمین کی فی الفور تفصیلات فراہم کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو قانون کے مطابق تحریک کی جائے۔ سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
واپس کریں