دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کشمیری رہنمائوں کو قید کے دوران قتل کرتے ہوئے کشمیر کی سیاسی آوازوں کو ختم کررہا ہے۔ سید شبیر احمد شاہ
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی جموں وکشمیر کے سربراہ اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے آزادی پسند رہنماالطاف شاہ کا ہندوستانی قید میں قتل ان خطرناک ہتھکنڈوں کو واضح کرتا ہے جو فرقہ پرست مودی حکومت کشمیر کی سیاسی آوازوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔نئی دہلی تہاڑ جیل سے بھیجے گئے ایک پیغام میں الطاف احمد شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی نسل پرست حکومت کے وحشیانہ رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حراست میں الطاف احمد شاہ کی المناک موت ان خطرناک ہتھکنڈوں کو واضح کرتی ہے جو فرقہ پرست مودی حکومت کشمیر کی جائز سیاسی آوازوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے شبیر شاہ نے الطاف شاہ کی ہلاکت کو سرد قتل قرار دیا۔
بھارتی حراست میں شہید کشمیری رہنما الطاف شاہ کی زندگی کی طویل جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قائد نے اپنی پوری زندگی ہندوستان سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے وقف کیے رکھی۔سید شبیر احمد شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارتی حکام نے الطاف شاہ کو طبی امداد فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا اور ان کی تیزی سے بگڑتی صحت کی حالت کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماں اور سیاسی کارکنوں کو جعلی مقدمات کے تحت حراست میں لینا اور انہیں گھروں سے دور جیلوں میں سڑنے کے لیے چھوڑنا مودی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد جاری جدوجہد آزادی کو قیادت سے محروم کرنا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے پہلے اور بعد میں گرفتار کیے گئے حریت رہنماں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔شبیر شاہ نے کہا کہ جیلوں میں کشمیری قیدیوں کو طبی سہولیات اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم کرنا ایک خطرناک قتل حربہ ہے جو بھارتی حکام کشمیریوں کو سزا دینے اور ان پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے الطاف شاہ کی زندگی کی طویل جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قائد نے اپنی پوری زندگی ہندوستان سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے وقف کیے رکھی ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی۔

واپس کریں