دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ائر انڈیا کے طیارے کو ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے تباہ کرایا،سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوں کا انکشاف اور ناقابل تردید ثبوت پیش
No image جالندھر(کشیر رپورٹ) سکھوں کی آزادی پسند تنظیم، خالصتان کے قیام کی داعی ' سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ائر انڈیا فلائٹ نمبر182کو تباہ کرنے میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں اور ہندوستانی ایجنسیوں نے کینیڈا میں مقیم سکھوں کو بدنام کرنے کے لئے اس طیارے کو سازش کرتے ہوئیتباہ کرایا۔سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوںکے اس وڈیو پیغام کو ہندوستانی اخبارات میں بھی شائع کیا گیا ہے۔سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر بتائیں کہ انڈیا کے طیارے کو کس نے تباہ کیا؟جے شنکر اس معاملے پہ مجھ سے ٹی وی پر لائیو پروگرام کرنے کا چیلنج دیتا ہوں۔
سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوں نے سوال کیا کہ ہندوستان نے رپد من ملک اور تلویندر سنگھ پرمار کے خلاف کنشک بم دھماکے میں ان کی مبینہ شمولیت کے الزام میں کوئی مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟جب ر پودمن ملک ایئر انڈیا طیارے کی تباہی میں اپنے کردار کے حوالے سے کینیڈا میں مقدمے کا سامنا کررہا تھا تو ہندوستانی بنکوں نے رپودمن ملک کو 200ملین ڈالر کا لائن آف کریڈٹ کیوں دیا؟ ر پودمن ملک کو2019میںہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کا سرکاری مہمان کیوں بنایا گیا؟' را' کا چیف2019میں رپودمن ملک سے کیوں ملا؟
سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان کا قیام ایک سیاسی معاملہ ہے اور ہندوستانی قبضے والے پنجاب کی آزادی کے لئے رائے شماری ایک جمہوری معاملہ ہے، ہندوستان خالصتان تحریک کے خلاف گمراہ کن، بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے سازشیں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ1985میں ائر انڈیا کی فلائٹ182بم دھماکے سے تباہ کی گئی تھی جس میں266 کینیڈین شہریوں سمیت 329مسافر ہلاک ہوئے تھے۔کینیڈا خالصتان تحریک کی حمایت کر رہا ہے اور گزشتہ دنوں ہی سکھوں نے پنجاب کی ہندوستان سے آزادی اور خالصتان کی قیام کے لئے کینیڈا میں رائے شماری کرائی گئی جس کی کینیڈا کی حکومت کی طرف سے بھرپور حمایت پر ہندوستانی حکومت پریشانی اور ہزیمت سے دوچار ہوئی ہے۔

واپس کریں