دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سید علی شاہ گیلانی مرحوم کے داماد، تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما الطاف احمد شاہ نئی دہلی میں انتقال کر گئے،وزیر اعظم شہباز شریف کا تعذیتی بیان
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ)سید علی شاہ گیلانی مرحوم کے داماد، تہاڑ جیل میں قید حریت رہنماالطاف احمد شاہ نئی دہلی کے ہسپتال میں وفات پا گئے۔وہ گزشتہ کئی دن سے شدید علیل تھے لیکن جیل میں قید الطاف شاہ کا ہندوستانی حکام نے علاج کرانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ہندوستانی حکام نے الطاف احمد شاہ کو نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کے مقدمے میں گرفتار کر کے تہاڑ جیل میں قید کر رکھا تھا۔ ہندوستانی حکام گزشتہ کئی سال سے ٹیرر فنڈنگ کے نام پر کشمیریوں کی آزادی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے سرگرمی سے استعمال کر رہے ہیں۔
الطاف احمد شاہ کا منگل کے روز دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہوا۔ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شاہ کی بیٹی روا شاہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرے والد کا ایمس ہسپتال میں انتقال ہوا۔واضح رہے کہ شاہ کو دہلی ہائی کورٹ نے کینسر کی تشخیص کے بعد مناسب علاج کے لیے دہلی کے ایمس اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل محمد الطاف شاہ کی بیٹی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنے بیمار والد کے لیے فوری طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ الطاف شاہ فی الحال تہاڑ جیل میں بند تھے۔الطاف احمد شاہ کے انتقال پر کشمیری رہنمائوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر تعذیت کا اظہار کیا جار ہاہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف کشمیری رہنما الطاف شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔منگل کو اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے معروف کشمیر رہنما کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کینسر کامریض ہونے کےباوجود انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا ،مودی کے بھارت میں حراستی قتل معمول بن چکا ہے۔


واپس کریں