دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی تحقیقاتی ادارے کے مقبوضہ کشمیر میں متعدد مقامات پہ چھاپے،ہندوستان کشمیریوں کی آزادی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے ' این آئی اے' کو سرگرمی سے استعمال کر رہی ہے
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو علی الصبح ہندوستانی فورسز کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ۔ہندوستانی حکومت ' این آئی اے' کے ذریعے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منگل کو جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن میں معروف عالم دین اور دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے متنظم اعلی مولانا رحمت اللہ قاسمی کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ این آئی اے نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے پونچھ، راجوری، پلوامہ، شوپیاں، سرینگر، بڈگام اور بانڈی پورہ اضلاع میں چھاپے مارے۔ این آئی اے نے جن افراد کے گھروں میں چھاپے دالے ان میں بانڈی پورہ میں معروف عالم دین اور بانی دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مولانا رحمت اللہ قاسمی، کالعدم مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی (نہامہ کاکہ پورہ)، راجپورہ پلوامہ میں معراج الدین شامل ہیں۔ہندوستانی حکام کے مطابق یہ چھاپے عسکریت پسندی فنڈنگ کے کیس سے منسلک ہیں۔
ہندوستانی حکومت نے 2018 سے این آئی نے وادی کشمیر میں حریت رہنمائوں، عسکریت پسندی، دینی تنظیموں سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مار کاروائیاں شروع کی تھی جو سلسلہ آج بھی چل رہا ہے اور دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ان چھاپہ مار کارروائیوں میں کافی تیزی لائی گئی۔اس طرح ہندوستانی حکومت ' این آئی اے' کے ذریعے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے ایک حربے کے طور پر سرگرمی سے استعمال کر رہی ہے۔
این آئی اے کے مطابق یہ چھاپے اور گرفتاریاں حوالہ اور عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے الزامات اور مقدمات کے سلسلے میں ڈالے جارہے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے آج علی الصبح ضلع شوپیان کے رہبن چتراگام علاقے میں چھاپہ ماری شروع کی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی نے شمیم احمد لون ولد غلام احمد لون کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے کاروائیاں انجام دی۔ شمیم احمد لون (این آی ٹی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر میں بحثیت پروفیسر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،بتایاجارہا ہے کہ تلاشی کے دوران انکے گھر پر سے کوئی بھی قابل اعتراض چیزیں برآمد نہیں ہوئی ہے، این آئی اے نے انکے گھر پر چھاپے مار کاروائیاں ختم کردی ہیں ۔ پلوامہ ضلع میں بھی این آی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے ماری کی ہے،پلوامہ یہ کاروائیں جاری ہیں۔اس حوالہ سے ابھی تک این آی اے یا سرکاری طور پر کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔
واپس کریں