دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، اوڑی میں دوبچوں کو ہلاک اور ایک خاتون کو زخمی کرنے والے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا
No image بارہمولہ(کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کی اوڑی تحصیل میں متعدد بچوں کی ہلاکتوں میں ملوث تیندوے کا مارنے کا دعوی کیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکارکئی دنوں سے اوڑی کے جنگلات میں آدم خور تیندوے کی تلاش میں تھے۔بتایا جاتا ہے کہ اس تیندوے نے گزشتہ مہینے اوڑی کے لاچی پوری میں ایک بچی منیزیہ بیگ اور دانی سیداں میں ایک بچے علی حسن کو ہلاک کیا تھا۔تیندوے نے اوڑی کے لچی پوری علاقے میں ہی دلشادہ نامی ایک خاتوں کو بھی زخمی کیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کوہلاک کرنے کے لئے شکاریوں کی مدد طلب کی تھی۔ تقریبا دوہفتے کی مسلسل کوششوں کے بعد اس تیندوے کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ متنازعہ ریاست کشمیر کو غیر فطری طور پرتقسیم کرنے والی سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی طرف سے خار دار تاروں کی اونچی باڑی نصب کرنے سے جنگلی جانوروں کی آمد و رفت کے قدرتی راستے بند ہو گئے ہیں اور جانوروں کے علاقے محدود ہو جانے سے جنگلی جانور اکثر آبادیوں میں آ جا تے ہیں۔سیز فائر لائین پہ باڑ کی تنصیب سے کشمیر کے جنگلی جانور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
واپس کریں