دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کے نوجوانوں کو نفرت کے شکنجے سے بچانے کی ضرورت : راہل
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں نفرت کے شکنجے میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لیے انہیں بھٹکنے سے بچانے کے لیے ان کو روزگار دے کر ان کے مستقبل سنورنے کی ضرورت ہے- اتوار کو فیس بک پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا یہ آج صبح کی بھارت جوڑو یاترا کی تصویر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، انہیں نفرت کی نہیں محبت کی ضرورت ہے، انہیں روزگار چاہیے تاکہ وہ اپنا، اپنے خاندان اور ملک کا مستقبل تیار کر سکیں۔ کچھ سیاسی جماعتیں ان نوجوانوں کو گمراہ کرکے، انہیں بے روزگار رکھ کر نفرت کی سیاست کر رہی ہیں۔ ہمیں نوجوانوں کو بھٹکنے سے بچانا ہے، ان کے لیے ایک بہتر کل بنانا ہے، اچھی تعلیم اور روزگار فراہم کرنا ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا ہماری بھارت جوڑو یاترا کو نوجوانوں کی طرف سے کافی حمایت مل رہی ہے، وہ کھل کر مجھ سے بات کر رہے ہیں اور میں ان کی باتیں سن رہا ہوں۔ ہمارے نوجوان کافی صلاحیت مند ہیں۔ انہیں نفرت کی آگ میں جھونکنے سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ ہمارییاترا میں ہر مذہب، ہر ذات کے لوگ ایک دوسرے کا نام پوچھے بغیر، ہاتھ ملا کر، قدم سے قدم ملاکر چل رہے ہیں۔ کوئی پیچھے رہ جائے تو لوگ اس کے لیے رک جاتے ہیں، کوئی گر جائے تو لوگ سہارا دے کر اٹھا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا اس یاترا کی خوبصورتی اس کا اتحاد اور سا لمیت ہے۔ ہمارا ہندوستان پہلے بھی ایسا ہی تھا اور ہمیں ویسا ہی خوبصورت ہندوستان دوبارہ بنانا ہے۔ ہم سب امن کا پیغام لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر ان نوجوانوں کی آواز بلند کریں اور ہندوستان کو جوڑیں۔
واپس کریں