دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 33افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، 25کا تعلق مظفرآبادسے
No image مظفرآباد ۔آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،20کرونا کے مریض صحت ہوئے اور624افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے25کا تعلق مظفرآباداور8کا پونچھ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک46851افرادکے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2731افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2368افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ289مریض زیر علاج ہیں اور 74مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،15کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور ،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔
محکمہ صحت عامہ کی جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2368افرادمیں سے مظفرآباد سے732،جہلم ویلی53،نیلم 43،پونچھ سے330،باغ سے143،حویلی21، سدھنوتی67،میرپور462،بھمبرسے265جبکہ کوٹلی سے251مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے289 مریضوں میں سے265مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ24مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں8، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں10،ڈی ایچ کیو باغ میں3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3 میں مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق42839 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
واپس کریں