دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلمانوں کے ہاتھ کاٹ دو، ان کے سر قلم کر دو،پولیس بھی ہمارا ساتھ دے گی، نئی دہلی مظاہرے میں '' وشوا ہندو پریشد'' کے لیڈرجگت گرو یوگیشور آچاریہ کی تقریر
No image
نئی دہلی(کشیر رپورٹ) دارلحکومت نئی دہلی میںہندوستان کی انتہا پسند ہندو تنظیم '' وشوا ہندو پریشد'' وی ایچ پی' کی ایک ریلی میں تنظیم کے رہنمائوں نے کہا کہ ہندو مسلمانوں کے ہاتھ اور گردنیں کاٹ کر انہیں ہلاک کر دیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم سب اکٹھے ہو جائیں تو پولیس بھی ہم سے تعاون کرے گی۔تفصیلات کے مطابق '' وشوا ہندو پریشد'' نے ایک ہندوس نوجوان کے قتل پر ایک بڑا مظاہرہ کیا ،جس کا الزام مبینہ طو رپر ایک مسلم نوجوان پر لگایا جا رہا ہے۔ '' وشوا ہندو پریشد'' کے رہنما جگت گرو یوگیشور آچاریہ نے مظاہرے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے سر قلم کردو، ان کے ہاتھ کاٹ دو، زیادہ سے زیادہ جیل کی سزا ہو گی، اب وقت آ گیا ہے کہ اس طرح کا اقدامات شروع کر دیئے جائیں۔- جگت گرو یوگیشور آچاریہ نے کہا کہ لوگ لائیسنس یا بغیر لائیسنس والا اسلحہ رکھیں اور مسلمانوں کے خلاف اس کا استعمال کریں۔ انتہا پسند ہندورہنما نے مزید کہا کہ اگر ہم سب اکٹھے ہو جائیں تو ہماری کاروائیوں پر دہلی کے پولیس کمشنر بھی ہمارے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ہمیں چائے پیش کریں گے اور پولیس کی طرف سے بھی ہمارا ساتھ دیا جائے گا۔
واپس کریں