دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' آئی سی سی'ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا آغاز 13 اکتوبر سے،پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ17 اکتوبر کو انگلینڈکے خلاف ہو گا
No image سڈنی9اکتوبر (کشیر رپورٹ)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 13 اکتوبر سے ہوں گے، میگا ایونٹ سے قبل ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور دوسرا میچ 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں سپر12 مرحلے کیلئے 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، اس رائونڈ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سری لنکا، نمیبیا، ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، سکاٹ لینڈ، زمبابوے اور آئرلینڈ شامل ہیں، ابتدائی رائونڈ میں ہر گروپ سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سپر 12 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا، گروپ1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ گروپ2 میں پاکستان، بھارت، سائوتھ افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں، سپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں روایتی بھارت کے خلاف ہو گا۔9 نومبر کو پہلا سیمی فائنل سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا، دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ 2ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل13 نومبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واپس کریں