دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 13115کلومیٹر سڑکوں اور 436پلوں کو نقصان پہنچا ، نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر
No image اسلام آباد۔9اکتوبر (کشیر رپورٹ) پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 13115کلومیٹر سڑکوں اور 436پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی)کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 13115کلومیٹر سڑکوں اور 436پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سندھ کے علاقے قنبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین جبکہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ سمیت خیبر پختونخوا کے دیر، سوات،چارسدہ،کوہستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اورپنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور کے علاقے شامل ہیں۔
واپس کریں