دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایشیا کپ، پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو 71رنز سے شکست دے دی، سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان روشن
No image ڈھاکہ(کشیر رپورٹ) خواتین کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو با آسانی 71 رنز سے شکست دے دی۔سلہٹ میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں5وکٹوں کے نقصان پہ145رن بنائے ۔ منیبہ علی نے43، عالیہ ریاض نے 57اور ندا ڈار نے25رن بنائے۔' یو اے ای' کی طرف سے عیشا اوزا نے 22رنز دے کر3 جبکہ ماہیکا کور نے25رن دے کر ایک اور وشنیو مکیش نے 23رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی طور پر متحدہ عرب امارات کی ٹیم20اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پہ صرف74رنز بنا سکی۔اس طرح پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہ میچ71سکور کے بڑے فرق سے جیت لیا۔پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، ایمان انور،نشرا سدھو، اومائیما سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان خواتین ٹیم نے5میچز میں4میچ جیت کر 8پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ انڈیا کی ٹیم نے بھی 5میچز میں 4جیت کر8پوائنٹ حاصل کیئے ہیں۔ پاکستان کی خواتین ٹیم نے دو روز قبل انڈیا کی مضبوط ٹیم کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی تھی۔پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا مکانات روشن ہیں ۔ایشیا کپ2022ٹورنامنٹ میں پاکستان ، انڈیا،بنگلہ دیش ، سری لنکا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی خواتیں ٹیمیں شامل ہیں۔

واپس کریں