دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کا جلد '' جیل بھرو'' تحریک شروع کرنے کا اعلان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز میانوالی میں ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ میری کال پہ ''جیل بھرو'' تحریک کے لئے تیار رہیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ ملک کی حقیقی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کر دیں گے۔عمران خا نے کہا کہ ہم گرفتار ہونے سے نہیں ڈرتے، میں جلد ہی جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کروں گا۔عمران خان نے دعوی کیا کہ ' پی ٹٰ آئی ' کے خلاف حکومت کے تمام منصوبے ناکام ہو جائیں گے اور وہ انتخابات کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔عمران نے اعلان اس وقت کیا جب اس سے ایک دن پہلے ہی میڈیا میں ایسی اطلاعات آئیں کہ'پی ٹی آئی' کے طارق شفیع، حامد زمان، اور سیف نیازی کی ایف آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عمران خان کو بھی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار یا نظر بند کر دیا جائے گا۔
واپس کریں