دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے گرائونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
No image گلگت (کشیر رپورٹ)گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے گائوں پسان کے قریب واقع نیچرل سٹیڈیم نگر کی تکمیل کے بعد پہلی مرتبہ راکا پوشی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے۔پہلا میچ ضلع دیامر اور ضلع نگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دیامر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین وانی اور وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی افراد کی طرف سے مقامی کھانوں اور مقامی مصنوعات کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دیکھنے والوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔یہ کرکٹ گرائونڈ ضلع نگر کے گائوں پسان سے ایک گھنٹے کی مسافت پہ ایک پہاڑ پہ واقع ہے اور ایک پگڈنڈی نما راستہ گائوں سے کرکٹ گرائونڈ تک جاتا ہے۔گرائونڈ کے عقب میں راکا پوشی پہاڑ واقع ہے۔
واپس کریں