دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہدائے زلزلہ کی یاد میں یونیورسٹی گرانڈ میں دعائیہ تقریب
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)08اکتوبر2022۔شہدائے زلزلہ 08 اکتوبر2005 کی یادمیں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی گرانڈ میں دعائیہ تقریب کا انعقا دہوا۔ تقریب میں 08:52منٹ پر سائرن بجائے گئے۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزرا حکومت کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی دی۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے بھی یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، وزرا حکومت خواجہ فاروق احمد، چوہدری محمدرشید، چوہدری اکبرابراہیم،نثار انصر ابدالی، ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، این جی اوز، طلبا و طالبات، سول و فوجی حکام، اہلیان شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر بھرکے سکولوں میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں جبکہ دیگر عمدہ کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازی شیلڈ زبھی تقسیم کیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے تقریری مقابلوں میں پوزیشنز لینے والوں کے لیے 15,15 ہزار روپے جبکہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف پڑھنے والوں کے لیے 35,35 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شہدائے زلزلہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
واپس کریں