دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انڈیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کو شکست دے دی
No image ڈھاکہ (کشیر رپورٹ) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کو شکست دے دی۔انڈیا کی مضبوط ٹیم کو شکست دینے پر پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے لئے حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے الگ الگ بڑے انعامی رقم کا اعلان کیا جانا چاہئے۔
سلہٹ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے کافی تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر منیبہ علی نے17بالز پہ 17رنز بنائے، سدرا امین نے14بالز پہ11، بسمہ معروف نے35بالز پہ32، ندا ڈار نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 37بالز پہ56رنز بنائے جبکہ عالیہ ریاض نے 7، عائشہ نسیم نے 9اور طوبہ حسن نے ایک رن بنایا۔یوں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے 20اوور ز میں6وکٹوں کے نقصان پہ137رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے دیپتی شرما نے 27رنز دے کر3وکٹیں، پوجا وستراکر نے 23رنز دے کر2اور بینوکا سنگھ نے24رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
انڈیا کی خواتین ٹیم کی اوپنرسبہینینی میگھانا نے14بالز پہ15، سمرتی مندھانا نے19بالز پہ17،جمیما رودریگیوس نے8بالز پہ2، دایالان حمیلاتھا نے 22بالز پہ20،پوجا تراکار نے 8بالز پہ5، دیپتی شرما نے11بالز پہ16،ھرمان پریت کور نے12بالز پہ12،رچا گھوش نے13بالز پہ26،رادھا یادیو نے4بالز پہ 3،رینوکا سنگھ نے2بالز پہ2اور راجشوری گیاکواڈ نے5بالزپہ ایک رن بنائے۔پاکستان کی طرف سے نشراسندھو نے30رنز دے کر3وکٹیں لیں جبکہ سعدیہ اقبال نے24رنز دے کر2،ندا ڈار نے23رنز دے کر2،ایمان انور نے14رنز دے کر ایک اور طوبہ حسن نے32رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔یوں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے انڈیا کی ٹیم کو 124کے سکور پہ آل آئوٹ کر دیا، اس وقت آخری اوور کی دو بالز باقی تھیں۔انڈیا کی اس شکست کو ٹورنامنٹ کا ایک بڑا '' اپ سیٹ'' کہا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان ، انڈیا،بنگلہ دیش ، سری لنکا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی خواتیں ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم نے4میچ کھیل کر3میچ جیتے ایک ہارا، انڈیا نے4میچز میں3جیتے ایک میں شکست کھائی،بنگلہ دیش نے3میچز میں 2جیتے ایک ہارا، سری لنکا نے بھی 3میچ کھیلے 2جیتے ایک ہارا،تھائی لیڈ نے4کھیل کر 2جیتے، یو اے ای نے4کھیل کر ایک جیتا، ملائیشیا نے 4میچ کھیل کر کوئی میچ نہیں جیتا۔

واپس کریں