دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد میں شاہ سلطان پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ، منصوبے پہ60فیصد کام مکمل ، پل کی تعمیر بروقت مکمل ہو گی
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ)مظفر آباد میںشاہ سلطان پل کے حوالے سے5اکتوبر کو '' کشیر ویب''Kasheer.com.pkمیں ایک خبربعنوان '' شاہ سلطان پْل کی تعمیر '' شائع ہوئی تھی، جو مظفر آباد سے ایک رپورٹر کی ارسال کردہ تھی۔گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی کہ اس خبر کی اطلاعات حقائق کے منافی ہیں ، جس پہ یہ خبر ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دی گئی اور ادارہ کی طرف سے مزکورہ رپورٹر کی خبروں کی اشاعت پہ پابندی عائید کر دی گئی ہے۔
شاہ سلطان پْل کی تعمیر کے حوالے سے حقائق یہ ہیں کہ کیمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ '' PWD'' کی طرف سے 260.73ملین روپے لاگت پہ مبنی شاہ سلطان پْل کی تعمیر کا کنٹریکٹ میسرز ZKاینڈ ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو جاری ہوا۔اس پل کی تعمیر کا کنٹریکٹ 28دسمبر2020کو ایوارڈ ہوا، اور اس کی مدت تین سال مقرر ہوئی۔ منصوبے کی تعمیر کی اصل تاریخ28دسمبر2020تھی جبکہ منصوبے پر تعمیراتی کام جون2021کو شروع ہوا۔ منصوبے کی تعمیر میںاس تاخیر کی وجہ حصول آراضی میں تاخیر کا معاملہ رہا۔اس وقت شاہ سلطان پل کی تعمیر کی صورتحال یہ ہے کہ شاہ سلطان پل کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تعمیر کا 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ منصوبے کے لئے ابھی تک صرف 48فیصد فنڈز جاری ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ''ZKاینڈ ایسوسی ایٹس''ایک معروف تعمیراتی کمپنی ہے اورتعمیرات میں اچھے معیار کا ریکارڈ رکھتی ہے ، اس کمپنی نے آزاد کشمیر میں کئی بڑے اور اہم تعمیراتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔
واپس کریں