دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
طارق فاروق چودھری اور دیگر شخصیات نے فدا حسین کیانی کی عیادت کی
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیرکے سیکرٹری جنرل،سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے یہاں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر فدا حسین کیانی کی عیادت کی جو معدے کے ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہیں۔چوہدری طارق فاروق جو گزشتہ روز برطانیہ سے واپس پہنچے تھے نے کشمیر ہائوس میں فدا کیانی کی خیریت معلوم کی،انہیں پھولوں کا گلد ستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ بیرون ممالک میں تمام مکاتیب فکر کے سیاسی،سماجی رہنما ں اور ان کے دوست احباب کو ان کی صحت سے متعلق بہت تشویش ہے،اور وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ سینٹرل پریس کلب مظفراباد کے سینئر جرنلسٹ سید آفاق حسین شاہ، ڈائریکٹر جموں کشمیر لبریشن کمیشن راجہ سجاد احمد خان،ڈاریکٹر میڈیا سینٹر سرور حسین گلگتی، پی ڈی اے راولاکوٹ کے سابق چِئرمین سلیم ناز،مسلم لیگ ن جہلم ویلی کی سابق جنرل سیکرٹری جویریہ حسن اعوان،پی ٹی آئی کے رہنما سردار رحمان نے سابق اِیڈوائزر فدا حسین کیانی کی عیادت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
واپس کریں