دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے سوشل میڈیا پہ عوامی رابطے، شکایات کا نظام قائم کر دیا
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز خان نے سوشل میڈیا پہ عوامی رابطہ کا نظام قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شہری ضلع مظفر آباد میں اپنی شکایت ، تجاویز بھیج سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز خان نے سوشل میڈیا کے ایک ذریعے واٹس ایپ کے ذریعے عوامی رابطے، شکایات کے کے اندراج کا نظام قائم کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز خان نے کہا ہے کہ '' مظفرآباد ضلع میں اگر آپ کا کوئی ایسا مسئلہ ہے جو انتظامیہ حل کر سکتی ہے ۔ کوئی شکایت ہے یا کوئی بہتری کی تجویز تو اس واٹس ایپ نمبر0312 0892878 DC Muzaffarabad پر اپنی درخواست،تحریراور متعلقہ دستاویزات کی تصویر بھیج دیں۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی آفس آپ سے خود رابطہ کرے گا''۔
آج کے دور میں یہ بات نہایت اہم ہے کہ انتظامیہ، محکمے ، حکومتی عہدیدار ار سوشل میڈیا پہ عوامی رابطے کا موثر نظام قائم کریں تا کہ عوامی شکایات، تشویش وغیرہ کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔آزاد کشمیر کے ہر ضلع اور ہر محکمے میں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے ساتھ رابطے کاموثر نظام قائم کرنا چاہئے۔ عمومی طور پر ایسا انتظام قائم تو کر دیا جاتا ہے لیکن اسے موثر طور پر قائم نہیں رکھا جاتا۔
واپس کریں