دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہماری حکومت میں تمام ادارے ناکام، سپیکر چیمبر میں میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، وزیراعظم کی معذرت ہر لعنت بھیجتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کا اسمبلی اجلاس سے خطاب
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم تنویر الیاس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کی معذرت ہر لعنت بھیجتا ہوں ، اگر اس وزیراعظم چراغ بیگ سے حکومت چلانی ہے تو پھر بلدیاتی انتخابات اس کے بعد جنرل الیکشن میں برا حال ہوگا ، ریاست کا تشخص تباہ ہورہا ہے کارگزاری صفر ہے۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاتا ہے نہ ہی محکمے دیکھے جارہے ہیں ، حکومت دھمکیوں دینے ، دھواں نکالنے سے نہیں چل سکتی ہے ، عمران خان میرا لیڈر ہے لیکن اصلاح کے بغیر ہم عمران خان کو کیا جواب دینگے۔ تمام پارلیمانی پارٹی عمران خان سے رجوع کرے تاکہ معاملات بہتر ہو سکیں۔
مظفر آباد سے معروف صحافی آصف رضا میر نے اسمبلی اجلاس کی رپورٹنگ میں بتایا کہ عبدالقیو م نیازی نے اسمبلی جلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عزت سے بڑھ کر میرے کچھ اہمیت نہیں رکھتا ، اللہ کے بعد عمران خان کا شکرگزار ہوں مجھے وزیراعظم بنایا تھا یہاں میرے ہٹانے پر سب راضی نہیں تھے لیکن مرکزی پارٹی کے ایک لیٹر دکھانے پر بادل ناخواستہ سب نے فیصلہ قبول کیا اب ہماری حکومت عبوری آئین کے مطابق قائم ہے، عمران خان کے جلسے سے پہلے فضا خراب ہوئی تو حکومت نے کچھ نہیں کیا تو میں نے مظفرآباد آکر فضا کو درست کرنے کی کوشش کی ، امت مسلمہ کا ایک عظیم لیڈر کی مظفرآباد آمد پر احتجاج سے کیا پیغام جاتا؟ سب کچھ ریاست اپنی حکومت پارٹی کے لیے کیا ، جلسہ اچھا ہوگیا لیکن اسمبلی اجلاس میں فاروق حیدر کو اذیت پہنچائی گئی تو میں نے فاروق حیدر کے گھر جاکر معذرت کی ، یہ سب کچھ کیا لیکن سپیکر چیمبر میں میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا ، میرے خون میں عزت سے بڑھ کر کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے، غیرت اور عزت نہیں تو پھر کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔ یہاں ہماری حکومت میں تمام ادارے ناکام ہوگئے ہیں اگر ہم اپنے محسن عمران خان کے ساتھی نہیں تو کس کے ساتھی نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ یہاں اصلاح احوال نہیں کی جارہی ہے۔ تمام پارلیمانی پارٹی کے ارکان عمران خان سے رجوع کریں ، اگر ہم نے اپنی پارٹی کو درست سمت پر نہ ڈالا تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔

واپس کریں