دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مزید8افراد وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی متعین، محکمے بھی الاٹ ، نوابزادہ افتخار احمد ممبر اسمبلی معاون خصوصی امور کشمیر و گلگت بلتستان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قائم ' پی ڈی ایم' حکومت میں 8افراد کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔جمعرات کوکیبنٹ سیکر ٹریٹ، کیبنٹ ڈویژن سے اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان کے محکموں کے نام بھی شامل ہیں۔ معاون خصوصی متعین کئے جانے افراد میں نوابزادرہ افتخار احمد خان ایم این اے، کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان ،مہر ارشاد احمد خان ایم این اے،انٹر پراوینشنل کوآرڈینیشن، رضا ربانی خان ایم این اے، کامرس، مہیش کمار ملانی ایم این اے،نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن، فیصل کریم کنڈی پوورٹی الیویشن اینڈ سوشل سیفٹی،سردار سلیم حیدر اوور سیز پاکستانیزاینڈ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ، تسنیم احمد قریشی انڈسٹریز اینڈ پروڈیکشن اور محمد علی شاہ بچہ واٹر ریسورسزشامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں وزیر اعظم کے مشیر قمر الزمان قائرہ بھی متعین ہیں اور اب اس وزات میں معاون خصوصی کو بھی لگایا گیا ہے۔
واپس کریں