دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم تنویر الیاس نے ابھی صرف دو تحصیلیں ہی دیں ہیں کہ باغ میں اپوزیشن نے چیخنا شروع کر دیاہے، وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ سردار افتخار رشید کا باغ میں استقبالیہ جلسے سے خطاب
No image باغ (پی آئی ڈی) وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ آزاد کشمیر سردار افتخار رشیدچغتائی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا میں انشا اللہ اس پر پورا اتروں گا اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا گورنمنٹ کے پیسے اب لوگوں کی جیبوں میں نہیں بلکہ زمین پر نظر آئیں گے،اس سے پہلے سابقہ دور حکومت میں محکمہ لوکل گورنمنٹ وزیر مشیروں کے کارکنوں میں فائلوں کی حد تل خرچ کیے جاتے تھے لیکن اس بار یہ ایسا نہیں ہوگا،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اندر پورے آزاد کشمیر میں مانیٹرنگ سیل قائم کریں گے اور ویب سائڈ پر تمام منصوبہ جات کی مانیٹرنگ ہوگی،آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 30نومبر سے قبل ہونگے اس سے راہ فرار کے لیے اپوزیشن مختلف ہتھکنڈے استماعل کر رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے،آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں جس طرح پی ٹی آئی پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے بڑھ کر بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر سوفیصد عمل شروع کردیا ہے باغ ضلع کو جدید ترین ضلع بنائیں گے جس میں یونیورسٹی میڈیکل کالج،اور میگا پراجیکٹس دئیے جائیں گے اب تو صرف باغ میں دو تحصیلیں ہی دی ہیں کہ باغ میں اپوزیشن نے چیخناچلانا شروع کردیا ہے۔ سردار افتخار رشید نے ان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ بننے کے بعد پہلی بار باغ آمد پر استقبالیہ جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ کی صدارت سابق چیئرمین زکوا کونسل سردار رشید طاہری نے کی جبکہ جلسہ سے سردار منظور ایڈووکیٹ،چیئرمین بی ڈی اے راجہ شفاعت،حاجی افتخار مغل،راجہ ذوالفقار،عامر چغتائی ایڈووکیٹ،عامر نعیم،سردار مشعل یونس،نعیم حیات،سلیم چغتائی،یاسر عارف،عمران مغل،نسیم کان،نذاکت ملک،جہانگیر ماگرے ایڈووکیٹ،ودیگر نے خطاب کیا ۔اس سے قبل،وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ سردار افتخار رشید کی آبائی ضلع باغ آمد پر استقبالیہ جلسہ سے پہلے انہیں جلوس کی شکل میں سینکڑوں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے جلوس ارجہ سے باغ لایا گیا. پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدا د نے جلوس اور استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.ان کا ارجہ مہاجر کیمپ،منگ بجری،پٹرول پمپ،ہاڑی گہل،رفیق آباد،نعمانپورہ بنی پساری،اور باغ میں فقید المثال استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ڈھول کی تھاپ پر کارکن رقص کرتے رہے ہیں،اور نعروں کی گونج میں پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد جلسہ گاہ لایا گیامقررین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن نومبر کے آخر میں ہوں گے پی ٹی آ کارکن بھرپور قوت سے الیکشن کمپین کریں پاکستان تحریک انصاف جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔

واپس کریں