دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کینیڈا میں خشک سالی سے دریا خشک ،لاکھوں کی تعداد میں سالمن مچھلیاں ہلاک، موسمیاتی تبدیلیوں کے ہولناک اثرات
No image اوٹاوا(کشیر رپورٹ)کینیڈا میں خشک سالی کی وجہ سے خشک ہونے سے دریا میں لاکھوں کی تعداد میں سالمن مچھلیاں مر گئیں،خشک ہونے والے دریا کی زمین مری ہوئی مچھلیوں سے بھری ہوئی ہے۔کینیڈا کے مغربی ساحلی علاقوں میں بارش کی کمی کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال شدید ہو گئی ہے اور برٹش کولمبیا علاقے میں صورتحال زیادہ خراب ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں خشک سالی سے دریا خشک ہونے والی مچھلیوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کی ہلاکت تشویشناک ہے اور اس کی وجہ خشک سالی سے دریا کا خشک ہونا ہے۔بارش نہ ہونے سے دریا کے کئی حصے خشک ہو گئے ہیں اور وہاں بہت بڑی تعداد میں مری ہوئی سالمن مچھلیاں پڑی ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق کریک بیڈ کے صرف ایک حصے میں65ہزار سے زیادہ مری ہوئی مچھلیاں پڑی ہوئی ہیں۔یہ سالمن مچھلیاں انڈے دینے کے لئے سمندر سے دریا میں بہائو کے مخالف سمیت، اوپر کی جانب سفر کرتی ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس وقت لاکھوں کی تعداد میں سالمن مچھلیاں سمندر کے ساحل پہ موجود ہیں لیکن انہیں خشک سالی کی وجہ سے دریا میں اوپر کی جانب راستہ نہیں مل رہا۔
کینیڈا میں موجودہ خشک سالی عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سے ہے اور اس عالمی موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری دنیا کے اقتصادی اور فوجی طاقت کے حامل ملکوں پہ ہے جو اپنی ترقی اور حاکمیت مسلط کرنے کے لئے دنیا کو تباہی کے دھانے تک لے آئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑے نقصانات کا سامنا غریب اور ترقی پزیر ملکوں کو کرنا پڑ رہا ہے جن کا عالمی ماحولیاتی تباہی میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم اب ترقی یافتہ ممالک بھی اس کی زد میں آتے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا کے طاقتور ملک اپنی انسانیت اور دنیا کی تباہی کی موجب پالیسیاں تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
واپس کریں