دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی ادویات کے استعمال سے افریقی ملک گیمبیا میں کم از کم66بچے ہلاک ، WHOنے ہندوستانی ادویات کے خلاف الرٹ جاری کر دیا
No image جینوا(کشیر رپورٹ)عالمی ادارہ صحت WHOنے بتایا ہے کہ ہندوستان میں تیار کی جانے والی چار دائیوں کی وجہ سے افریقی ملک گیمبیا میں اب تک کم از کم66بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو جاری اس حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوستان میںتیار کی جانے والی چار ادویات کے استعمال سے گیمبیا میں گردے میں شدید زخم سے جولائی سے اب تک کم از کم 66 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔WHOکا کہنا ہے کہ افریقی ملک گیمبیا میں گردے میں زخم کی وجہ سے 66 بچوں کی موت کا تعلق ان چار سیرپ سے ہو سکتا ہے، جو ہندوستان کی ایک دو ساز کمپنی نے کھانسی اور سردی سے بچنے کے لیے تیار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریئسوس نے کہا کہ صحت سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ WHO بھارتی ریگولیٹرز اور دہلی کی دوا ساز کمپنی میڈن فارماسیوٹیکل کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ہندوستان کی چار دوائوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے ریگولیٹرز کو تاکید کی ہے کہ وہ بھارتی دوا ساز کمپنی میڈن فارماسیوٹیکل کی جانب سے بنائے گئے چار ادویات کو مارکیٹ سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔WHOکے الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی چار دوائوں کی شناخت صرف گیمبیا میں ہوئی ہے، تاہم ہو سکتا ہے کہ غیر رسمی طریقوں سے یہ دوائیں دیگر ممالک میں بھی پہنچا دی گئی ہوں۔ڈبلیو ایچ او نے متنبہ ہے کہ غالب امکان ہے کہ دوا بنانے والوں نے ان دواں کے علاوہ اسی طرح کا آلودہ مواد دوسری مصنوعات میں بھی استعمال کیا ہو اور انہیں مقامی طور پر فروخت کیا ہو یا پھر دوسرے ممالک میں برآمد بھی کیا ہو، اس لیے عالمی سطح پر اس کی دستیابی ممکن ہے۔
WHOکے جاری کردہ الرٹ میں ہندوستان کی جن چار ادویات کی نشاندہی کی گئی ہے ، ان میں
Syrup, Makoff Baby Cough Syrup Magrip N Cold Syrup? Promethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough,شامل ہیں۔
الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے مذکورہ مینوفیکچرر نے ان ادویات کے تحفظ اور معیارسے متعلق آج تک کوئی ضمانت بھی فراہم نہیں کی۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس کے لیبارٹری کے تجزیے سے ان دواں میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے الرٹ کے مطابق، یہ دونوں مادے انسانوں کے لیے زہریلے ہیں اور گردے کو شدید طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افریقی ملک گیمبیا میں جولائی میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں میں گردے میں شدید زخم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کم از کم 28 بچوں کے گردے فیل ہو جانے سے موت ہو گئی۔ اس پرستمبر میں حکومت نے ان اموات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ۔بچوں کی ہلاکتوں کے ان واقعات کے بعد گیمبیا کی وزارت صحت نے اسپتالوں کو حکم دیا کہ وہ شربت پر مبنی پیراسیٹامول والی ادویات کا استعمال بند کر دیں۔
واپس کریں